وائس چانسلرز کی تقرری میں تاخیر ، ڈاکٹر عطا الرحمان نے چیئرمین اکیڈمک سرچ کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے قائم اکیڈمک سرچ کمیٹی کے چیئرمین مستعفی ہو گئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیئرمین سرچ کمیٹی ڈاکٹر عطا الرحمان نے استعفیٰ سیکرٹری اعلیٰ تعلیم کے پی کو بھیجوا دیا،استعفیٰ کے متن میں کہا گیا ہے کہ 6ماہ سے 12ماہ تک 12یونیورسٹیز مستقل وی سی کے بغیر ایڈہاک بنیاد پر چل رہی ہیں،مزید 12وائس چانسلرز کی مدت ملازمت ختم ہونے کو ہے،نئے وائس چانسلرز کی تقرری 6ماہ پہلے ہونی چاہئے تھی،وی سی کی تقرری کیلئے کمیٹی کے اجلاس گورنر نے بغیر کسی وجہ 3دفعہ موخر کئے،اجلاس کیلئے ٹکٹس اور ہوٹل بکنگ کی گئی لیکن وائس چانسلرز کے انٹرویو نہیں ہوئے،متن میں مزید کہا گیا ہے کہ نگران حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث یونیورسٹیوں کی صورتحال بگڑ گئی،موجودہ صورتحال میں سرچ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں