فیصل آباد کی جی سی یونیورسٹی میں طالبہ کی گارڈ سے معافی منگوانے کی ویڈیو وائرل

فیصل آباد کی جی سی یونیورسٹی میں طالبہ کی گارڈ سے معافی منگوانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں طالبہ گارڈ سے کہہ رہی ہے کہ خود کو برا بھلا کہہ کر معافی مانگو اور گارڈ زمین پر بیٹھ کر معافی مانگ رہا ہے۔گارڈ سے معافی منگوانے کا واقعہ 3 ہفتے قبل پیش آیا تھا۔ طلبہ کا الزام ہے کہ گارڈ نے ویڈیو بنانے سے منع کرنے کے دوران طالبہ سے بدتمیزی کی تھی اور گارڈز اکثر موبائل فون چھین کر ویڈیوز ڈیلیٹ کردیتے ہیں۔یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ گارڈ کو معطل کرکے انکوائری کی جا رہی ہے، طالبہ کے خلاف بھی ڈسپلن کمیٹی کی جانب سے انکوائری کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں