چیئرمین پی ٹی آئی کے ریمانڈ کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ریمانڈ کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریمانڈ کی درخواست پر حکمنامہ جاری کیا۔ نیب کو 3 روز تک پی ٹی آئی سے تفتیش کی اجازت دیدی گئی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نیب کے مطابق ٹھوس شواہد ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کرپشن کا جرم کیا۔ پاکستان سے لوٹی رقم بیرون ملک سے خزانے میں لانے کی بجائے ملزمان کو واپس کی گئی۔ نیب کے مطابق ملزمان کو رقم واپس کر کے ان سے القادر ٹرسٹ میں زمین اور رقم لی گئی۔ نیب نے تحقیقات مکمل کرنے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، نیب حکام کو 3 روز تک چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی اجازت دی جاتی ہے۔ 17 نومبر کو دوبارہ چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں