پریس کلب ڈیرہ غازی خان کی طرف سے پنجاب پولیس کے شیر دل جوان سب انسپکٹر رضوان محبوب شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پریس کلب میں قندیلیں روشن کرنے کا اہتمام کیا گیا ،،جس میں صدر پریس کلب شیر افگن بزدار اور پریس کلب کے دیگر عہدیداروں سماجی سیاسی رہنماؤں نے سب انسپکٹر رضوان محبوب شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئےجرات اور بہادری کی قندیلیں روشن کیں جبکہ ضوان محبوب نے گزشتہ دنوں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا تھا
