سموگ کی صورتحال کے باعث پنجاب میں سافٹ سموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجاویز تیار کر لی گئیں،نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت آج اجلاس میں تجاویز پر غور ہوگا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع نگران حکومت کاکہنا ہے کہ محکموں کی جانب سے بدھ کو سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ہفتہ کو مارکیٹیں ، جم سینما، تھیٹر اور فیکٹریاں مکمل بند کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہفتہ کو ریسٹورنٹس بند کرنے کی تجویز ، صرف ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری ہوگی،اس کے علاوہ بڑی شاہراہوں پر ٹریفک سگنل بند ہونے پر گاڑیوں کے انجن بند کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع نگران حکومت کاکہنا ہے کہ پبلک اور پرائیویٹ گاڑیوں کو بھی محدود کرنے کی تجویز ہے،سرکاری دفاتر میں بدھ کو نصف ملازمین کام کریں گے،بدھ اور ہفتہ کو سافٹ لاک ڈاؤن کے بعد شہر میں ناکے لگانے کی بھی تجویزہے، لاہور میں دفعہ 144کے نفاذ کی بھی تجویز ہے۔
