کشمیر روڈ پر دن دیہاڑے فائرنگ، 5 افراد قتل

گوجرانوالہ میں کشمیر روڈ پر دن دیہاڑے فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد مارے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد موٹرسائیکلوں پر سوار جدید ہتھیاروں سے مسلح ہو کر کشمیر روڈ پر آئے اور اندھا دھند فائرنگ کر کے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں