شاہ رخ نے کشمیر کی سیر نہ کرنے کی وجہ بتا دی

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان آج تک کشمیر کیوں نہیں گئے، بڑی وجہ سامنے آگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک انٹرویو کلپ میں اداکار اس بات کا انکشاف کر رہے ہیں کہ والد نے مجھے بچپن میں کہا تھا کہ بیٹا زندگی میں تین مقامات کی سیر ضرور کرنا۔ ان مقامات میں اٹلی، استنبول اور کشمیر شامل ہیں لیکن کشمیر میرے بغیر مت دیکھنا کیونکہ وہ تم اور میں ساتھ دیکھیں گے۔ لیکن قسمت کو شاید کچھ اور ہی منظور تھا کہ والد جلد ہی اللہ پاک کو پیارے ہو گئے ۔ یہی وجہ ہے کئی مرتبہ قسمت نے موقع دیا لیکن پوری دنیا گھومنے والا یہ شاہ رخ کشمیہر نہیں گیا حتی کہ کئی مرتبہ میری فیملی چھٹیاں منانے کشمیر گئی اور مجھے دوستوں نے بھی وہاں دعوت پر مدعو کیا پر میں نہیں گیا۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے والد میر تاج محمد خان کی والدہ کشمیر سے تعلق رکھتی تھیں، یہی وجہ ہے کہ شاہ رخ کے والد کو اس جگہ سے خصوصی لگا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں