حکومت پنجاب کو صوبے میں سافٹ لاک ڈائون کے تناظر میں بڑی شاہرائوں پر ٹریفک سگنل بند ہونے پر گاڑیوں کے انجن بند کرنے سمیت اہم تجاویز دیدی گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق تجاویز میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین دفاتر میں بدھ کے روز نصف تعداد میں کام کریں گے، کالج اور سکول کے علاوہ یونیورسٹیز بند رہیں گی۔ بدھ اور ہفتے کو سافٹ لاک ڈاون کے بعد شہر میں ناکے لگانے کی بھی تجویز ہے۔ لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کی بھی تجویز ہے۔ ہفتے کے روز مارکیٹیں، جم ، سینما ، تھیٹر اور فیکٹریاں مکمل بند کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت آج اجلاس میں تجاویز پر غور ہو گا۔
