ویرات کوہلی نے ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے،بھارت کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے، بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل یہ اعزاز بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا،سچن ٹنڈولکر نے 2003کے ورلڈکپ میں 673رنز بنائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں