‘ویرات کوہلی کنگ نہیں بلکہ عظیم کھلاڑی ہیں ، محمدعامر نے بابر اعظم کو طنز کرتے ہوئے ویرات کی تعریف کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر اور ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی ایک مرتبہ پھر تعریف کردی۔انہوں نے کہا کہ ’یہ کنگ نہیں بلکہ اس دور کا عظیم بیٹر ہے۔محمد عامر نے ویرات کوہلی کی جانب سے 50ویں سنچری مکمل ہونے پر کہا کہ یہ اس سب کا مستحق ہے، اس نے ایک بڑے میچ میں یہ ریکارڈ بنایا ہے۔واضح رہےکہ بابر اعظم کو کنگ کہا جا تاہے اور اس بارےمیں ایک انٹر ویو کے دوران حسن علی نے بھی بتا یا تھا کہ بابر کو کنگ کہتے ہیں ۔ویرات کوہلی نے بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 49 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ویرات کوہلی نے اپنی 50 ویں سنچری سکور کرکے سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔کوہلی نے 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 113 گیندوں پر 117 رنز بنائے۔بھارتی سٹار بیٹر ویرات کوہلی نے یہ سنگ میل اپنے 291 ویں ون ڈے میں عبور کیا۔ وہ ون ڈے کیریئر میں 50 سنچریاں اور 71 ففٹیز اسکور کر چکے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں