آئی سی سی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو70رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 397رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم327رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی.آئی سی سی سیمی فائنل میں ٹاس بھارت نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کھیل شروع ہوا تو انڈین اوپنزر روہت شرما اور شبمن گل کریز پر آئے تاہم بھارتی کپتان روہیت ففٹی بھی سکور نہ کر سکے اور 47 رنز پر سوتھی کی گیند پر کیوی کپتان ولیمسن کو کیچ دیدیا جنہوں نے موقع ضائع کئے بغیر کیچ پکڑ کر انہیں پویلین لوٹانے میں مدد فراہم کی۔ شبمن گل ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔ ویرات کوہلی نے 117 اور شریاس نے 105 رنزبنا کر کیچ پکڑادیئے، سریا کمار صرف ایک رن بنا سکے۔ شبمن گل دوبارہ ایکٹو ہوئے اور راہول کی شراکت داری میں مجموعی سکور 397 تک پہنچا دیا، یوں نیوزی لینڈ کو 398 رنز کا ہدف مل گیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز ڈیون کانوے اور ریچن رویندرا دونوں 13,13رنز کر کے محمد شامی کی گیند پر کیپر کیل راہول کو کیچ پکڑا کر آوٹ ہوٖئے۔کپتان کین ولیم سن 69 رنز بناکر محمد شامی کا شکار بنے جبکہ ٹام لیتھم کو بھی محمد شامی نے ایل بی ڈبلیو کردیا، ٹام لیتھم کوئی سکور نہ بنا سکے۔ اس کے بعد فلپ 41سکور بنا کر کیچ آوٹ ہوئے۔ان کے بعد مارک چیپمین 2، مچل سینٹنر 8،ٹم سودی 9اور لو کی فرگوسن 6سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی 7جبکہ جسپریت، سرفراز اور کلدیپ ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
