سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کے بعد کیوی کپتان کین ولیمسن کا بیان

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ اس ٹورنا منٹ میں ہم نے اچھا کھیل پیش کیا ، ریچن رویندرا اور ڈیرل مچل نے ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ، ہمارے باولرز نے بھی اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا ۔کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ اس ٹورنا منٹ میں اپنی ٹیم کی پرفارمنس پر فخر ہے ، ہم جس طرح کی کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے ،ویسے ہی کھیلی ، ٹیم کے طور پر ہم نے درست سمت میں قدم اٹھائے.میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس جیت پر بھارت کو مبارکباد دیتا ہوں ، وہ آج اپنی بہترین کرکٹ کھیلے ہیں ، چار سو سکور کرنے سے قدرتی طور پر دوسری ٹیم پر دباو آتا ہے ، لیکن اپنے لڑکوں کی کوششوں پر فخر ہے جن کی وجہ سے ہم میچ کے دوران مقابلہ کرتے رہے لیکن بھارت ٹاپ کلاس ٹیم ہے جس کے بہترین بلے بازوں نے ہمیں موقع نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں بہترین کرکٹ کھیلی ہے اور یہ لوگ آج جہاں ہے وہ اس کے حقدار ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ آج ٹورنا منٹ سے باہر ہونے پر مایوسی ہو رہی ہے لیکن ٹورنا منٹ میں لڑکوں کی بہترین پرفارمنس سے مطمئن ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں