آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا، ورلڈکپ سیمی فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

آئی سی سی ورلڈکپ دوسرے سیمی فائنل میں آج جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں دوپہر 1:30 بجے ٹکرائیں گی تاہم میگا ایونٹ کے اہم میچ میں بارش کے 50 فیصد امکانات ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میچ کیلئے ریزرو ڈے رکھا ہے، موسمی حالات کی وجہ سے اگر مقررہ دن میچ مکمل نہیں ہوتا تو اگلے روز کھیل مکمل کیا جائے گا۔ریزرو ڈے کو فعال کرنے سے پہلے امپائرز میچ کو مقررہ دن پر مکمل کرنے پر غور کریں گے، جس میں مقابلے کو کم از کم 20 اوورز فی سائیڈ تک کم کرنا شامل ہے۔ اگر یہ نہیں ہوتا تو امپائرز ریزرو ڈے کا استعمال کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں