ماضی کی مقبول ترین پاکستانی اداکارہ صاحبہ افضل نے شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔ اداکارہ صاحبہ افضل نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام “مزاق رات” میں بطورِ مہمان شرکت کی جس میں اپنی ازدواجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔صاحبہ افضل نے کہا کہ “میں اس پروگرام میں پہلی بار بتا رہی ہوں کہ میری پہلی محبت ریمبو نہیں بلکہ شوبز انڈسٹری تھی، مجھے اپنے کام سے عشق تھا اور کوئی بھی انسان اپنی پہلی محبت نہیں بھول سکتا”۔اُنہوں نے اداکار اور کامیڈین جان افضل (جو جان ریمبو کے نام سے مشہور ہیں) سے شادی کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ “ریمبو کی عُمر نکل رہی تھی اس لیے میں نے شادی کی”۔صاحبہ نے شادی کے بعد فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کو خیرباد کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ “ریمبو نے مجھے اتنی محبت اور عزت دی کہ میں شوبز انڈسٹری کو بھول گئی”۔واضح رہے کہ صاحبہ افضل نے پاکستان کے معروف اداکار اور کامیڈین جان افضل (جان ریمبو) سے 90 کی دہائی میں شادی کی تھی، اس جوڑی کی دو جوان بیٹے بھی ہیں۔
