سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی استدعا پر عدالت نے بار کونسلز کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ بشریٰ بی بی نے درخواست میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کسی اور بینچ کے روبرو مقرر کی جائے۔ بشریٰ بی بی نے گزشتہ روز عمران خان سے تنہائی میں ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
