ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ اس موقع پر جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا بووما کا کہنا تھا کہ بارش بھی ذہین میں ہے مگر کھاڑیوں کی صلاحیت دیکھتے ہوئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔
