ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہو گیا، جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ایڈن گارڈن میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ورلڈ کپ کے آج کے سیمی فائنل کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ شروع ہوا تو کوئن ڈی کوک اور ٹیمبا باوما کریز پر آئے تاہم پہلے اوور میں ہی کپتان ٹیمبا کیچ آوٹ ہو گئے۔ کوئن ڈی کوک صرف 3 رنز بنا سکے۔10 ویں اوور کی 5ویں بال پر باؤنڈر ی شاٹ کی کوشش میں مارکرم کیچ آوٹ ہو گئے،ریسی وینڈر بھی پچھلے 3 بیٹرز کی طرح وارنر کو کیچ پکڑا کر پویلین لوٹ گئے۔ ڈیوڈ ملراور ہینرچ 26 اوورز کے اختتام پر 81 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ عالمی کرکٹ میلے میں دونوں ٹیمیں 9،9 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے 7،7 میچز میں فاتح رہیں۔
