بابرسے کپتانی میں غلطیاں ہوئیں، بطور بیٹر کیا کرنا ہو گا؟ وسیم اکرم اور رمیز راجہ نے بتا دیا

سوئنگ کے سلطان سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بابرسے کپتانی میں غلطیاں ہوئیں لیکن انہیں بطور بیٹر کھونا نہیں چاہتے۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے شاہین آفریدی کا نام ہی گزشتہ 3 یا 4 ماہ سے گردش تھا،شاہین نے مسلسل 2سال پی ایس ایل میں کامیابی حاصل کی ہے۔البتہ ہم بابراعظم کو بطور بیٹر کھونا نہیں چاہتے بطور کپتان بابراعظم سے غلطیاں ہوئی ہیں لیکن ان کے اچھے کاموں کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے. سابق چیف پی سی بی رمیز راجا نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ ہار جائیں تو کپتانی کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ بابر اعظم نے بالکل درست فیصلہ کیا ہے ، کپتانی چھوڑ دی لیکن بابر پاکستان کے سب سے بہترین بیٹر ہیں اور اس کردار کو ادا کرتے رہنے کیلئے انہیں خود کو تیار رکھنا ہوگا۔ نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں اتنی تیزی سے جو تبدیلیاں آئی تو یہ سب پہلے سے تیاری تھی اور بابر کو بھی اس کا اندازہ تھا کہ کیا ہونے والا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں