عمران خان کا نیب نے جسمانی ریمانڈ مانگ لیا تو عدالت نے کیا احکامات جاری کئے؟

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نیب نے جسمانی ریمانڈ مانگ لیا جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے جیل میں ہی تفتیش کی ہدایت کر دی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاونڈ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سنے۔ نیب حکام کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا اور تفتیش جیل میں ہی کرنے کی ہدایت کر دی۔دریں اثنا عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 21 نومبر تک توسیع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں