Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بھارت میں بندروں نے حملہ کرکے 10 سالہ بچے کی آنتیں نکال دیں

بھارت میں بندروں نے حملہ کرکے 10 سالہ بچہ کا جسم چیر پھاڑ دیا۔ یہ واقعہ بھارت کی ریاست گجرات کے گاؤں سالکی میں پیش آیا جہاں 10 سالہ بچہ اپنے دوستوں کے ساتھ ایک مندر کے قریب کھیل رہا تھا۔ میڈیا کے ھوالے سے بتایا کہ غصے سے بھرے بندروں کے جھنڈ نے اچانک سے بچے پر حملہ کردیا اور اس کے جسم کو بری طرح زخمی کرتے ہوئے اس کی آنتیں پھاڑ دیں۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ رونما ہوتے ہی بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی زندگی بچانے کی کوشش کی لیکن بچہ جانبر نہ ہوسکا۔گاؤں کی مقامی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی گاؤں والوں پر بندروں کے حملے رپورٹ ہوچکے ہیں اور یہ 7 دنوں میں تیسرا واقعہ ہے۔ محکمہ جنگلات نے کہا ہے کہ گاؤں سے بڑے بندروں کو پکڑنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں