عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جیل میں رہ کر بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی کےمطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن، لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ سمیت وکلا کو وکالت نامے دیدیئے، اگر پھر جیل میں ڈالا گیا تو وہ میرے اٹارنی تصور ہوں گے۔ نوازشریف بولنا شروع ہو گئے ہیں تو پھر میں بھی بولوں گا۔ جتنے میرے خلاف مقدمات درج کئے گئے عدالت نے تفصیلات مانگ لی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل انسدد دہشت گردی عدالت میں میری ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ آ جائے گا۔
