نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف صوبے بھر میں کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے۔نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آئی جی پنجاب کے علاوہ تمام آرپی اوز کو ہدایات دی ہیں کہ بغیر لائسنس اور کم عمر موٹرسائیکل اور گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند کر دی جائیں، یہ اپنی زندگی خطرات میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کی جانیں بھی گنوانے کا سبب بنتے ہیں۔
