لاہور میں میٹرو بس حادثے کا شکار ہوگئی, ڈرائیور گرفتار

شاہدرہ سے گجومتہ تک چلنے والی میٹرو بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نیتجے میں بس کو نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ ڈرائیور کوگرفتار کرلیاگیا ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ میٹرو بس کو ڈرائیور کی مبینہ غفلت کی وجہ سے کچہری سٹیشن پرحادثہ پیش آیا اور سٹیشن پلیٹ فارم سے جا ٹکرائی ۔ حادثے کے نتیجے میں بس کی ونڈ سکرین، باڈی اور بمپر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے بس حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ بس ٹکرانے سے سٹیشن کے انفرا اسٹرکچر کو بھی نقصان ہوا ۔اطلاع ملنے پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے حکام سے رپورٹ طلب کرلی اور بتایا کہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں