پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی گئی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض منظور کر لیا۔نجی ٹی وی کےمطابق 25 کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے استعمال ہو گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر بنایا جائے گا۔ منصوبوں سے ہائی وولٹیج ٹرانسمشن نیٹ ورک کو وسعت دی جائے گی۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ منصوبوں سے نیشنل گرڈ کی ترسیلی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔ پنجاب میں ٹرانسمشن لائن کے نقصانات کو کم کیا جا سکے گا۔ قابل اعتماد بجلی کی فراہمی، جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں