لاہور( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ میرے سیکیورٹی انچارج افتخار گھمن تاحال ایف آئی اےکی تحویل میں ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیےگئے بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان لکھاکہ افتخار گھمن اوورسیز پاکستانی ہیں جنہوں نےاپنا سب کچھ چھوڑا اور حقیقی آزادی کےنصب العین کےحصول میں ہمارا ہاتھ بٹانے پاکستان آئے۔
عمران خان نےلکھا ہےکہ میری سیکیورٹی کمزور کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کیلئے انہیں ہدف بنایا جارہا ہے۔
میرے سیکیورٹی انچارج افتخار گھمن تاحال FIA کی تحویل میں ہیں۔ وہ ایک سمندرپار مقیم پاکستانی ہیں جنہوں نے اپنا سب کچھ چھوڑا اور حقیقی آزادی کے نصب العین کے حصول میں ہمارا ہاتھ بٹانےپاکستان آئے۔میری سیکورٹی کمزور کرنے اور تحریک انصاف کی صفوں میں خوف و ہراس پھیلانے کیلئے انہیں جان…
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 25, 2023
سابق وزیراعظم نےیہ بھی لکھا ہےکہ ہم بخوبی واقف ہیں کہ اس سب کےپیچھے کون ہے۔