’مجھ سے یہ بات ہضم نہیں ہو رہی‘ بھارتی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر اداکارہ سحر شنواری کا پیغام وائرل، بھارت میں بھی چرچے

بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023ءمیں پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور وقت پر ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو جانے پر ہر پاکستانی کرکٹ شائق مایوس ہے تاہم ایک پاکستانی اداکارہ سحر شنواری ہیں جو بھارتی کرکٹ ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر ایسی مایوس ہوئی ہیں کہ انہیں پاکستان کی ہر چیز ہی بری لگنے لگی ہے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اداکارہ سحر شنواری نے بھارت کے فائنل میں پہنچنے پر اپنے ایکس(ٹوئٹر) اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”مجھ سے یہ حقیقت ہضم نہیں ہو رہی ہے بھارتی ٹیم ایک بار پھر ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ یہ ملک (بھارت) ہر چیز میں ہم سے آگے کیوں ہے؟“
اس پوسٹ پر ایکس صارفین سحر شنواری کو کافی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایک شخص نے پوسٹ پر کمنٹس میں لکھا ہے کہ ”زہر کھالے، سب کچھ ہضم ہو جائے گا۔“ واضح رہے کہ سحرشنواری اس ورلڈ کپ کے دوران اپنی عجیب سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے پہلے بھی شہ سرخیوں میں رہ چکی ہیں۔
بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ سے قبل انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ”اگر بنگلہ دیش ٹیم نے بھارت کو ہرا دیا اور پاکستان کی شکست کا بدلہ لیا تو میں ایک بنگلہ دیشی کرکٹر کے ساتھ ’ڈیٹ‘ پر جاﺅں گی۔“ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر سحر شنواری نے اپنے ایکس اکاﺅنٹ پر لکھا تھا کہ ”میں کپتان بابر اعظم کے خلاف ایف آئی آر درج کراﺅں گی۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں