آسٹریلیا چھٹی مرتبہ عالمی چیمپئن بن گیا

آسٹریلیا ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ عالمی چیمپئن بن گیا۔ بھارت کو اس ورلڈ کپ ٹورنا منٹ میں فائنل پہلے کسی میچ میں بھی شکست نہیں ہو ئی تھی اور بھارت نے سیمی فائنل تک مسلسل دس میچز جیتے تھے اور اس اعتماد کے ساتھ بھارت فائنل میں اترا تھا لیکن آسٹریلیا جس کے پاس ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا تجربہ سب سے زیادہ ہے اس نے ثابت کیا کہ وہ فائنل کھیلنے کی سب سے زیادہ مہارت رکھتے ہیں ۔ آسٹریلیا نے بھارت کہ ورلڈ کپ فائنل میں پہلی بار شکست نہیں دی ۔ اس سے پہلے 2003میں بھی آسٹریلیا ورلڈ کپ فائنل میں شکست دے چکا ہے ۔ آسٹریلیا بھارت کو دوبار ورلڈ کپ فائنل مقابلے میں شکست دے چکا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں