کپتان کےکھلاڑی پتوں کی طرح جھڑنےلگے،پارٹی رہنماؤں کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو الوداع کہنے کا سلسلہ جاری ہے۔سابق صوبائی وزیر مواصلات سردار آصف نکئی پی ٹی آئی چھوڑکر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے،انہوں نے جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس میں سردار آصف نکئی کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا گیا۔پیٹرن ان چیف آئی پی پی جہانگیر ترین اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے سردار آصف نکئی کا پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا ،اس موقع پر سینئر رہنما آئی پی پی عون چودھری، نعمان لنگڑیال اور صمصام بخاری بھی موجودتھے۔
