سیکیورٹی فورسز کے ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی اور جنوبی وزیرستان میں الگ الگ آپریشنز میں 3دہشتگرد ہلاک جبکہ 1 نوجوان شہید ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن میں 2 دہشتگرد مارے گئے ، ادھر شمالی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں بھی آپریشن میں 1 دہشتگرد ہلاک ماراگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ برآمد ہوا،مارے گئے دہشتگرد فورسز اور سویلینز پر حملوں میں ملوث تھے .آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے گھریوم میں بارودی مواد پھٹنے سے سپاہی شاہزیب شہید ہو گیا، آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ علاقے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
