موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس؛ مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں پرسماعت 10روز کیلئے ملتوی

لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے مقدمہ میں مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں پرسماعت 10روز کیلئے ملتوی کردی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سانحہ سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے مقدمہ میں مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور اور جسٹس علی ضیا باجوہ نے اپیلوں پر سماعت کی،پراسیکیوشن نے دلائل کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی،لاہور ہائیکورٹ نے پراسیکیوشن کی استدعا منظور کرلیا اور سماعت دس روز کیلئے ملتوی کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں