سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہو گئی ، سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا فائدہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کی موجیں لگ گئیں ، مارکیٹ تاریخ میں پہلی مرتبہ 58 ہزار کی تاریخی سطح عبور کر گئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس 704 بیس پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 58076 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔تیزی کا سلسلہ یہی نہیں تھما اور جاری رہا بعدازاں 100 انڈیکس میں مزید اضافہ ہوا اور انڈیکس میں آئی ہوئی تیزی 704 پوائنٹس سے بڑھ کر 825 پوائنٹس میں تبدیل ہوگئی۔نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج ملکی تاریخ کی 58 ہزار 196 کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں