کیپٹن(ر) صفدر سے 2سابق ایم این ایز کی ملاقاتیں

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے 2 سابق ارکان قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کی ہیں۔نجی ٹی وی چینل” کے مطابق کیپٹن(ر) صفدر نے غازی گلاب جمال اور مسرت احمد زیب کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی،دونوں رہنماؤں نے مشاورت کے بعد فیصلہ کرنے کا جواب دیا. کیپٹن (ر) صفدر نے کہاکہ پی ٹی آئی نے 10سال میں خیبرپختونخوا کیلئے کچھ نہیں کیا،خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ(ن) کو مزید مضبوط بنائیں گے۔یاد رہے کہ غازی گلاب جمال کا تعلق تحریک انصاف سے ہے جبکہ مسرت احمد زیب کا تعلق اے این پی سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں