میں 28سالہ برطانوی سیاح نے ہوٹل کے کمرے میں پیچ کس کے وار کرکے اپنی 26سالہ اہلیہ کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق ملزم نے دوپہر ساڑھے بارہ بجے جھگڑا ہونے پر اپنی بیوی پر حملہ کیا اور 41بار پیچ کس اس کے جسم میں گھونپا۔لڑکی کی چیخ و پکار کی آوازیں سن کر ہوٹل کے سٹاف نے پولیس کو بلایا۔ پولیس کمرے میں پہنچی تو لڑکی کی خون میں لت پت لاش پڑی تھی۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا، جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم بیوی کو قتل کرنے کے بعد ٹیکسی کے ذریعے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم پولیس نے اسے جا لیا۔بیوی کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے پیچ کس ٹوائلٹ میں پھینک دیا تھا۔ تاحال یہ بات سامنے نہیں آ سکی کہ میاں بیوی میں کس بات پر جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
