اسلام آباد کسٹمز کی کارروائی،اسمگل شدہ ساڑھے 5 ہزار موبائل فونز ضبط

اسلام آباد کسٹمز نے اسمگل شدہ ساڑھے 5 ہزار موبائل فونز کی کھیپ پکڑلی۔اعلامیے کے مطابق کسٹمز نے گولڑہ موڑ پر کارروائی کی اور اسمگل شدہ موبائل فونز کی بڑی کھیپ پکڑی،کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے ناکہ بندی کی جس دوران 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ساڑھے 5 ہزار موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق کارروائی کے دوران کسٹمز حکام نے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں