کرسی کی بھوک نے کئی لوگوں کو ننگا کر دیا، شازیہ مری

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کرسی کی بھوک نے کئی لوگوں کو ننگا کر دیا، ہم لیول پلیئنگ فیلڈ ہر ایک کے لیے مانگتے ہیں۔لاہور میں میڈیا سےگفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ،پریشان وہ لوگ ہورہے ہیں جن کی کہیں بات ہوگئی ہے ،ہمیں لگا تھا میثاق جمہوریت کے بعد چور دروازے بند ہوگئے ہیں لیکن بدقسمتی ہے ابھی بھی کہیں کنڈی کھلی لگ رہی ہے،جب بھی ادارے آئین سے باہر نکلے ہیں ملک اور جمہوریت کو نقصان ہوا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فخر سے کہتی ہوں پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور اب بھی تیار ہے،ملک میں جمہور کی مرضی سے اقتدار نہ ملے تو مایوسی ہوتی ہے ،ہماری لڑائی کسی جماعت سے نہیں ،ہمیشہ حق کی بات کی ہے ۔آصف زرداری کے 2013کے الیکشن تحفظات کے باوجود قبول کئے تھے ،اب پھر کہا جا رہا ہے کہ ہماری بات ہو گئی ہے ،ہماری لڑائی کسی جماعت سے نہیں بلکہ بھوک سے ہے ۔شازیہ مری نے کہا کہ لوگ یہ نہیں دیکھنا چاہتے کہ کون طرم خان ہے وہ اپنے بچوں کا مستقل چاہتے ہیں یہی سوچ بلاول بھٹو کی ہے،کراچی کے عوام نے بلدیاتی الیکشن میں پی پی کو چنا ،ہمیں جہاں جہاں موقع ملا عوام کی خدمت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں