سابقہ حکمرانوں کا خیال ہے امریکا کی مدد سے پھر اقتدارمیں آئیں گے، سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ سابقہ حکمرانوں کا خیال ہے امریکا کی مدد سے پھر اقتدارمیں آئیں گے، استعمار کے ایجنٹ ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ قوم 8فروری کا دن لٹیروں کے لیے یوم حساب بنادیں گے، سابقہ حکمرانوں کو اب واشنگٹن نہیں بچاسکے گا، ن لیگ، پیپلزپارٹی نے باربار حکومتیں کیں،پھر مسلط ہونا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خود کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں، دیگر پارٹیوں کے سربراہ بھی جرأت کریں، سابقہ حکمران جماعتیں قوم کو ماضی کی کارکردگی بتائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں