شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے نزدیک دھماکہ ہوا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی مواد کے دھماکے میں 2 جوان شہیدہوگئے۔شہدا ءمیں 33 سالہ لانس نائیک احسان بادشاہ اور 30 سالہ لانس نائیک ساجد حسین شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن کیا جارہا ہے،فورسز پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں،جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
