سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کی کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے میں کمی کے اثرات ملکی صرافہ مارکیٹ میں نظر آنے لگے،سونے کی فی تولہ قیمت کم ہو گئی۔صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1 تولہ سونا 650 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 15 ہزار 850 روپے ہوگیا ،10 گرام سونے میں 557 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 85 ہزار 57 روپے کا ہوگیا۔جبکہ چاندی 2550 روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2016 فی اونس کا ہوگیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں