ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کہاں جاپہنچے؟ سٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 23.3 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 نومبر تک 12.3 ارب ڈالر رہے۔اس دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر 21.7 کروڑ ڈالر کم ہو کر 7.2 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.7 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.1 ارب ڈالر رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں