ایف بی آر کے کسٹمز ڈپارٹمنٹ نے انسداد سمگلنگ کی بڑی کارروائی کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ساڑھے پانچ ہزار سمگل شدہ موبائل فون کی کھیپ پکڑلی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے پانچ ہزار سمگل شدہ موبائل فون کی کھیپ پکڑی گئی ہے، گولڑہ موڑ پر خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کی گئی تھی، پکڑے گئے موبائل فونز کی مالیت پانچ کروڑ روپے سے زائد ہے۔ حکام نے بتایا کہ دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے سپیشل جج سے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون سمیت دیگر اشیاء کی سمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک ہے اور ان ملزمان کے ذریعے اس نیٹ ورک کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کیلئے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔
