گردوں کے غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث ماں اور بیٹا گرفتار

پنجاب پولیس نے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری اور دھندے میں ملوث ماں اور بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔ایس پی کینٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمہ کی شناخت صفیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان بدنام زمانہ ڈاکٹر فواد کے ساتھ کام کر چکے ہیں، ملزمان پیسوں کا جھانسہ دے کر علاج کے بہانے پرائیویٹ کلینک لے گئے جہاں انہوں نے نعیم نامی شہری کا بھی گردہ نکالا۔انہوں نے بتایا کہ نعیم نامی شہری کی درخواست پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ ایک گردہ تین لاکھ روپے میں فروخت کیا جاتا ہے۔ایس پی آپریشنز کے مطابق پورے پنجاب میں اب تک 24 افراد کے گردے فروخت کرنے کا انکشافات کیا ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں