Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

برطانیہ کی ٹرین سروس ایئرلائنز کے نقش قدم پر چل پڑی

برطانیہ کی ٹرین سروس نے بھی ایئرلائنز کی طرح مسافروں کے سامان لیجانے پرحد نافذ کر دی. میل آن لائن کے مطابق لندن سے سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبراجانے والی ’لندن نارتھ ایسٹرن ریلوے (ایل این ای آر)سروسز کی طرف سے مسافروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ساتھ صرف ایک بڑا سوٹ کیس اور دو چھوٹے بیگ لائیں۔ایل این ای آر سروسز کی طرف سے اس انتباہ کے حامل پوسٹرز ریلوے سٹیشنز پر چسپاں کیے گئے ہیں، جن پر مسافروں کو تاکید کی گئی ہے کہ ہو سکے تو وہ اس سے بھی کم سامان کے ساتھ سفر کریں۔معروف مصنف کرسٹوفر ہوز نے ایسے ایک پوسٹر کی تصویر اپنے ایکس اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ”اب ٹرینیں بھی ہوائی جہاز بننے لگی ہیں بلکہ ان سے بھی مہنگی۔“کرسٹوفر ہوز کی یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر کمنٹس میں کئی صارفین کا کہنا ہے کہ لگ رہا ہے کل کلاں برطانوی ٹرین سروسز کی طرف سے اضافی سامان پر اضافی ٹکٹ لاگو کر دیا جائے۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ایل این ای آر کم بجٹ کی فضائی کمپنی ریان ایئر سے زیادہ مہنگی ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں