الیکشن کمیشن کا آئندہ انتخابات سے متعلق انتظامات پر اطمینان کااظہار

الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات سے متعلق اب تک کے انتظامات پر اطمینان کااظہار کر دیا اور اعلامیہ جاری کردیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر تمام عذرداریوں پر الیکشن کمیشن نے سماعت مکمل کرلی ہے،حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست 30نومبر کو شائع کر دی جائے گی،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ نادرا میں جاری ہے،حتمی انتخابی فہرستوں کی ترسیل الیکشن پروگرام تک یقینی بنائی جائے گی،سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد ضابطہ اخلاق کی الیکشن کمیشن نے منظوری دیدی ہے۔الیکشن کمیشن نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق کا باضابطہ نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں جاری کردیاجائے گا، ڈی آر اوز، آر اوز، پولنگ سٹاف کی ٹریننگ کا پلان تیار ہے،انتخابی آفیشلز کی بروقت ٹریننگ کو یقینی بنایا جائے گا، بیلٹ پیپرز کی طباعت کیلئے ضروری انتظامات مکمل کر لئے ہیں،الیکشن میٹریل کی خریداری بھی مکمل کرلی گئی ہے،الیکشن کمیشن انتخابات کے انعقاد کیلئے تیار ہے۔الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات سے متعلق اب تک کے انتظامات پر اطمینان کااظہارکیا،اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ الیکشن کمیشن نے حکم دیا انتخابی فہرستوں کی ریٹرننگ افسروں تک ترسیل کا میکنزم بنایا جائے،میکنزم بنائیں تاکہ ریٹرننگ افسروں کو بروقت انتخابی فہرستوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے،صوبائی حکومتوں اور لا انفورسنگ ایجنسیز کی تعیناتی سے متعلق ایک ہفتے میں تفصیلات کی جائیں،پولیس فورس کی کمی کی صورت میں بروقت متبادل انتظام کو یقینی بنایا جائے،عام انتخابات کے دوران پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں،پاک فوج کی خدمات لی جائیں تاکہ عوام کو حق رائے دہی کے دوران سکیورٹی دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں