پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور ہو گئی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت میں سابق سپیکر اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرلی، جج اینٹی کرپشن عدالت بابر علی نے اسد قیصر کو 80ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔یاد رہے کہ اسد قیصر پر گجوخان میڈیکل کالج کیلئے سامان کی خریداری میں خوردبرد کاالزام ہے ۔
