Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

اسرائیل نے الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر سمیت سینئر ڈاکٹرز کو گرفتار کر لیا

اسرائیل کو غزہ کے ہسپتالوں پر بمباری کر کے چین نہ ملا تو مقبوضہ فلسطینی علاقے کے سب سے بڑے الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر سمیت سینئر ڈاکٹرز کو گرفتار کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز صیہونی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیا سمیت دیگر سینئر ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا۔دوسری جانب اسرائیل نے غزہ پٹی پر وحشیانہ بمباری اور زمینی کارروائی بھی جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا چکا ہے تاہم اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ جمعے سے پہلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی ممکن نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں 4 روز کے وقفے پر اتفاق ہو گیا ہے جس کے تحت فلسطینی مزاحمت تنظیم 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے گئے افراد میں سے 50 کو رہا کرے گی جس کے بدلے میں اسرائیل 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں