ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت آج 650 روپےکم ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 650 روپےکمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 2 لاکھ 15 ہزار 850 روپے ہے۔10گرام سونےکا بھاؤ 557 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 85 ہزار 57 روپے ہے۔عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 6 ڈالرکم ہو کر ایک ہزار 996 ڈالر فی اونس ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیئم شامل کرکے 2 ہزار 16 ڈالر فی اونس ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments