لاہور ہائیکورٹ نے سموگ سے بچاو کیلئے ریسٹورنٹ ، کیفے رات 10 بجے بند کرنے اور ڈی سیل کی گئی فیکٹریاں دوبارہ سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔نجی ٹی وی کےمطابق سموگ تدارک کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کی۔ دوران سماعت انہوں نے ریمارکس دیئے کہ سڑکوں پر لگنے والا پیسہ سموگ پر لگتا تو آج معاملات قابو میں ہوتے۔ سائیکلنگ کو فروغ دینے کے اقدامات تیز کئے جائیں۔ انہوں نے حکم دیا کہ ڈی سیل کی گئی فیکٹریوں کو دوبارہ سیل کر دیا جائے ، جسے فیکٹری ڈی سیل کروانی ہے وہ عدالت سے رجوع کرے۔ واضح رہے کہ لاہور فضائی آلودگی کے تناسب سے آج بھی دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 473 ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی کی فضا میں بھی آلودگی پائی گئی ہے۔
