معروف سوشل میڈیا چائلڈ سٹار احمد شاہ کے حوالے سے افسوس ناک خبر

معروف سوشل میڈیا چائلڈ سٹار احمد شاہ کی چھوٹی بہن عائشہ شدید علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق احمد شاہ کی طرف سے یہ افسوسناک خبر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے ذریعے شیئر کی گئی ہے۔انسٹاگرام سٹوری میں انہوں نے اپنی بہن کی تصویر بھی پوسٹ کی اور لکھا کہ ”انا للہ وانا الیہ راجعون۔بے شک ہم اللہ کے لیے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔ہم بہت دکھی دل کے ساتھ بتا رہے ہیں کہ آج ہم نے اپنی شہزادی عائشہ کو کھو دیا۔ پلیز اس کی مغفرت کے لیے سورة فاتحہ پڑھیں۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں