افغانستان نے بھارت میں اپنا سفارتخانہ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا

افغانستان نے بھارت میں اپنا سفارتخانہ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق افغانستان کی طرف سے بھارت میں درپیش چیلنجز کے باعث اپنا سفارتخانہ مستقل بنیادوں پر بند کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر افغان سفارتخانے کی طرف سے بندش کی تصدیق کی گئی ہے۔اس حوالے سے افغان حکومت کی طرف سے مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارت کی جانے سے سفارتی تعاون نہ ملنے پر سفارتخانہ بند کیا گیا ہے، جس کا اطلاق 23نومبر سے کیا جائے گا۔ سفارت خانے کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر کو سفارتخانے کے آپریشنز روکے جانے کے بعد اب سفارتخانہ بند کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے اور اس فیصلے کا اطلاق جمعرات سے ہو چکا ہے۔افغان سفیر کے مطابق سفارتخانے کی چابیاں میزبان حکومت کو دے دی ہیں۔ بھارت میں تعینات افغان سفارت کار سیاسی پناہ کے لیے امریکہ اور یورپ چلے گئے ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے اس حوالے سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ نئی دہلی میں واقع افغان سفارتخانے میں افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کی حکومت کی طرف سے تعینات کیا گیا سٹاف فرائض سرانجام دے رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں