وفاقی کابینہ نے خصوصی کمیٹی ،اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا جس میں 2نکاتی ایجنڈے پر بحث کی گئی۔کابینہ نے خصوصی کمیٹی برائے قانون سازی، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 15نومبر کے فیصلوں کی توثیق کر دی،کابینہ نے کویت کے دس ارب ڈالر کے 7ایم او یوز کی منظوری دے دی۔
